ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 30, 2024 3:26 PM

printer

جے پی نڈا نے اتحاد کے عالمی دن کے موقع پر اتحاد کا حلف دلایا

صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے آج اتحاد کے عالمی دن2024  کے موقع پر نئی دلی میں اتحاد کا حلف دلایا۔ صحت کے وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو، محکمہ صحت کے سکریٹری پُنیا سلیلا سریواستو اور اعلیٰ عہدیداروں نے حلف لیا۔ ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر اتحاد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وراثت کو اعزاز بخشنا ہے، جن کی بصیرت اور قیادت نے ملک کو متحد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کی بنیاد سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ڈالی تھی۔ انھوں نے متحد اور ترقی پسند معاشرے کو فروغ دینے میں قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں