مرکزی وزیر اور BJP صدر جے پی نڈا نے آج کانگریس پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ کانگریس کی سوچ یا اِس کے کام کرنے کے انداز میں جمہوریت کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ BJP صدر ”جمہوریت کے سیاہ دن“ کے موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے، جس کا انعقاد، 1975 میں لاگو کی گئی ایمرجنسی کے خلاف احتجاج میں، نئی دلی میں BJP صدر دفتر میں کیا گیا تھا۔
جناب نڈا نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران مورار جی دیسائی، اٹل بہاری واجپئی اور ایل کے ایڈوانی سمیت ممتاز رہنماؤں کو، 19 مہینے سے بھی زیادہ عرصے کے لیے راتوں رات جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ×