وزیراعظم نریندر مودی نے جے پور میں، آج درخشاں راجستھان عالمی سرمایہ کاری سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ جے پور Exhibition اور کنونشن سینٹر میں تین روزہ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ہر سرمایہ کار اور ماہر بھارت کے تعلق سے بہت دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم یعنی اصلاحات، کارکردگی اور بڑی تبدیلی کے منتر کے ساتھ، جو ترقی حاصل کی ہے، وہ ہر شعبے میں دیکھی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ موجودہ صدی میں ٹیکنالوجی اور Data سرکردہ رول ادا کررہے ہیں اور بھارت دنیا کے سامنے ڈیموکریسی، Demography اور Data کی حقیقی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے۔
جناب مودی نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ ڈیجیٹل تکنیک کو جمہوری طرز پر ڈھالنے سے کس طرح سبھی شعبوں اور معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ راجستھان نہ صرف آگے بڑھ رہا ہے، بلکہ یہ بھروسے مند بھی ہے۔
ملک کے سرکردہ کاروباری رہنما اِس سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ چکے ہیں۔ اِس میں 32 ملکوں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں، جس میں 17 ساجھیدار ممالک ہیں۔
کانفرنس کا دوسرا دن پرواسی راجستھانی Conclave کیلئے مخصوص رہے گا۔ آخری دن MSME Conclave منعقد کیا جائے گا۔
وزیراعظم نریندر مودی آج ہی ہریانہ کے پانی پت میں LIC کی بیمہ سکھی یوجنا کا آغاز کرنے والے ہیں۔ جناب مودی مہارانا پرتاپ باغبانی یونیورسٹی کے بڑے کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔×