ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 9:15 PM

printer

جے شاہ نے، جو BCCI کے، سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں، آج بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے

جے شاہ نے، جو BCCI کے، سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں، آج بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ پانچویں بھارتی شخصیت ہیں جنھوں نے اِس عالمی ادارے کا یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ 36 سالہ شاہ، پانچ سال سے BCCI کے سکریٹری تھے۔ اُنھیں، ICC کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متفقہ رائے سے منتخب کیا گیا ہے اور انھوں نے نیو زیلینڈ کے اٹارنی گریگ بارکلے کی جگہ لی ہے۔
جے شاہ نے ICC کے چیئرمین کے طور پر اپنے پہلے بیان میں، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، لاس اینجلس 2028 کے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو، کھیل مقابلوں میں ایک یکسر تبدیلی لانے اور خواتین کے کھیل مقابلوں کے فروغ کو ترجیح دینے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں