ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 3:11 PM

printer

جے ایم ایم کے رہنما ہیمنت سورین آج دوپہر رانچی میں چوتھی مرتبہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما ہیمنت سورین آج جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ وہ چوتھی مرتبہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار سہ پہر چار بجے رانچی میں Morhabadi میدان میں منعقدہ ایک تقریب میں جناب سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دلّی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوں گے۔ یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور RJD کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو بھی اِس میں شرکت کریں گے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ حلف برداری کی تقریب کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کے مدنظر آج رانچی میں سبھی اسکول بند ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں