جھارکھنڈ مکتی مورچہ، JMM کے رہنما ہیمنت سورین نے آج رانچی کے راج بھون میں گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے سے پہلے جناب ہیمنت سورین نے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ملاقات کے بعد جناب سورین نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 28 نومبر کو ہوگی۔
اس سے پہلے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین کو رانچی میں ایک میٹنگ کے دوران آئی این ڈی آئی اے- اتحاد کے نو منتخبہ اراکینِ اسمبلی نے اپنا لیڈر چنا۔
آئی این ڈی آئی اے- اتحاد میں JMM، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ- لیننسٹ) شامل ہیں۔ 81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی میں آئی این ڈی آئی اے- اتحاد کو 56 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔دوسری جانب BJP کی قیادت والا NDA اتحاد 24 سیٹیں ہی جیت سکا۔
Site Admin | November 24, 2024 9:38 PM