نئی دلّی میں GST کونسل کی 53 ویں میٹنگ ہونے والی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اِس میٹنگ کی صدارت کریں گی ۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ GST کونسل کی پہلی میٹنگ ہے۔ GST کونسل کی آخری میٹنگ گذشتہ سال اکتوبر کو ہوئی تھی، جس میں کونسل نے کئی فیصلے کئے تھے۔
GST کونسل نے اہلیت اور عمر سے متعلق GST کی مجوزہ Appellate Tribunals کے صدر اور ارکان کی تقرری کی شرائط میں ترامیم کی سفارش کی تھی۔ کونسل نے یہ سفارش بھی کی تھی کہ باجرے کے آٹے سے تیار کی جانے والی اشیائے خوردنی پر کوئی محصول نہ لگایا جائے اور راب پر GST کم کیا جائے تاکہ کسانوں کو راحت مل سکے۔
اس کے علاوہ بقایا جات کی جلد ادائیگی اور چارہ بنانے پر آنے والے اخراجات بھی کم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ x