ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 9:35 PM

printer

جی ایس ٹی کونسل نے نئی دلّی میں اپنی 54ویں میٹنگ میں کینسر سے متعلق دواؤں پر ٹیکس میں کمی کرکے پانچ فیصد کرنے اور Snacks میں کمی کرکے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اشیا اور خدمات ٹیکس GST کونسل نے نئی دلّی میں اپنی 54ویں میٹنگ میں کینسر سے متعلق دواؤں پر GST میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اِن دواؤں پر 12 فیصد کے بجائے 5 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا۔
میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کی، جس میں خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری اور ریاستوں کے وزراء خزانہ بھی شریک ہوئے۔ قومی راجدھانی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ کینسر کی دواؤں پر GST کی شرح میں کمی کے فیصلے کا مقصد کینسر کے علاج پر آنے والے خرچ کو کم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ منتخب Snacks پر بھی ٹیکس کو 18 فیصد سے گھٹا کر 12 فیصد کیا گیا ہے۔وزیرموصوف نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے ذریعے قائم یونیورسٹیوں میں تحقیق کیلئے دیئے جانے والے فنڈس کو اور اُن شخصیات کو، جنھوں نے انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کیا ہے، GST سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔GST کونسل نے معاوضے سے متعلق Cess کے بارے میں وزرا کا ایک گروپ تشکیل دینے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ شرحوں کو منطقی بنانے اور املاک کی خرید وفروخت سے متعلق وزرا کے گروپ نے آج Status رپورٹ داخل کی جس میں آن لائن گیمنگ اور Casino کے بارے میں بھی رپورٹ شامل ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن گیمنگ سے حاصل ہونے والے محصولات میں چھ ماہ میں 412 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 6 ہزار 909 کروڑ روپئے پر پہنچ گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں