جیور کے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلی آزمائشی پرواز کامیاب رہی، جس کے بعد اِس ہوائی اڈے کے اگلے سال سے مکمل طور پر فعال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پہلی پرواز کے دوران شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو موجود تھے۔ وزیر موصوف نے اِس عمل میں مصروف پوری ٹیم کی ستائش کی۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ Jewar ہوائی اڈہ، ہوائی سفر اور بھارت میں علاقائی کنکٹیویٹی میں پوری طرح بدلاؤ لائے گا۔ جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ یہ ہوائی اڈہ سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ مسافروں کو عالمی درجے کی سہولت فراہم کرے گا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر نے کنکٹیویٹی کے منصوبوں جیسے سڑک، ریل اور میٹرو رابطوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور مستقبل کی ہائی اسپیڈ ریل کنیکٹیویٹی پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ جناب نائیڈو نے اِس پروجیکٹ کے ذریعے ہزاروں ملازمتوں کے پیدا ہونے، سیاحت کے فروغ اور مغربی اترپردیش کی علاقائی ترقی کو تقویت دینے کی زبردست صلاحیت کی بھی نشاندہی کی۔
Site Admin | December 9, 2024 9:36 PM