ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 9:27 PM

printer

جیسے جیسے پولنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے قومی دارالحکومت میں سیاسی جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے

جیسے جیسے پولنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے قومی دارالحکومت میں سیاسی جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس عوام کو راغب کرنے کے لیے انتخابی وعدوں کا سہارا لے رہی ہیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی کر رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا، جس میں قومی دارالحکومت کے لوگوں کے لیے کئی گارنٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جناب کجریوال نے اقتدار میں آنے پر اگلے پانچ سالوں میں 15 گارنٹیوں کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ان اعلانات پر بی جے پی کے لیڈر اور نئی دلی سیٹ سے ان کے مخالف، پرویش ورما نے اروند کجریوال کی یہ کہتے ہوئے نقطہ چینی کی ہے کہ عام آدمی پارتی صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ اسی نظریہ کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے بھی کہا ہے کہ دلی کے عوام نے پہلے کیے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے پر عام آدمی پارٹی کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔تاہم سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے گھر گھر جاکر انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں