جیسے جیسے دلّی انتخابات کی تاریخ 5 فروری قریب آرہی ہے، قومی راجدھانی میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم زور پکڑ رہی ہے۔ سبھی سیاسی پارٹیوں کے امیدوار گھر گھر جاکر اپنی تشہیر کررہے ہیں اور بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کا وعدہ کررہے ہیں۔ اس کے تحت وزیراعظم اور سینئر BJP رہنما نریندر مودی آج دوپہر دوارکا میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور اتراکھنڈ کے وزیرعلیٰ پشکرسنگھ دھامی سمیت BJP کے دیگر سینئر رہنما بھی مختلف حلقوں میں عوامی جلسے کریں گے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر سینئر BJP رہنما راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ صرف BJP ہی ملک کی وہ واحد پارٹی ہے، جو اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔ قومی راجدھانی میں وشواس نگر اسمبلی حلقے میں کل ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے عام آدمی پارٹی رہنما اروند کجریوال پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کجریوال نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ہرانے کیلئے BJP کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔×
Site Admin | January 31, 2025 9:37 AM | Delhi Campaign
جیسے جیسے دلّی انتخابات کی تاریخ 5 فروری قریب آرہی ہے، قومی راجدھانی میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم زور پکڑ رہی ہے۔
