جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ کل ہونے والے اس مرحلے میں 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی جبکہ 31 حلقوں کے 954 حساس پولنگ مراکز پر ووٹنگ کا عمل سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گا۔
چناؤ کو آزادانہ اور منصفانہ طور پر کرائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ایک پولنگ مرکز پر مرکزی نیم فوجی دستوں کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ اعلیٰ انتخابی افسر کے-روی کمار نے بتایا کہ انتخابات پُر امن طریقے سے کرائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ ضلعی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کے سرحدی علاقوں میں نکسلی سرگرمیوں پر نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔ایک کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 73 خواتین سمیت 683 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔11 ریاستوں کے 33 اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ان میں راجستھان میں 7 سیٹیں، مغربی بنگال میں 6، آسام میں 5 سیٹیں، بہار میں 4، کرناٹک میں 3، مدھیہ پردیش اور سکم میں دو-دو سیٹیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کیرالہ، چھتیس گڑھ، گجرات، میگھالیہ کی بھی ایک-ایک سیٹ پر اسمبلی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ کیرالہ کی Wayaad پارلیمانی سیٹ کے ضمنی چناؤ کے لیے بھی کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعے ووٹروں کو راغب کرنے کی غرض سے کوئی کسر باقی نہ رکھنے کے ساتھ ہی چناؤ مہم میں مزید تیزی آگئی ہے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے شولاپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ریزرویشن پالیسی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے اور دلتوں، قبائلی اور دیگر پسماندہ ذاتوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ Mahayuti سرکار خواتین کی بہبود پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مکھیہ منتری ماجھی لڑکی بہن یوجنا جیسے مختلف اقداماتکا آغاز کر رہی ہے، نیز کسانوں کی بہبود کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ اس دوران Buldhana کے Chikhli علاقے میں راہل گاندھی کی طے شدہ ریلی کو ان کے طیارے میں تکنیکی خرابی کے سبب منسوخ کرنا پڑا۔ پارلیمانی رکن سوپریہ سولے نے MVA کے امیدواروں کی حمایت میں Gadchiroli کے Aheri علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔
Site Admin | November 12, 2024 9:47 PM