جھارکھنڈ کے چیف انتخابی افسر کے روی کمارن نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 20 نومبر شام پانچ بجے تک اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسر کو کاؤنٹنگ ایجنٹ کی تفاصیل فراہم کردیں۔ چیف انتخابی افسر نے آج منظور شدہ تمام پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ میں جناب کمار نے اطلاع دی ہے کہ کاؤنٹنگ مراکز کے اندر کاؤنٹنگ ایجنٹ کو موبائل، Calculator اور ڈیجیٹل گھڑی جیسی کوئی بھی الیکٹرانک Devices اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاؤنٹنگ ایجنٹ کو اپنے ساتھ کاؤنٹنگ ہال کے اندر صرف ایک قلم اور ایک Notepad لے جانے کی اجازت ہے۔ x
Site Admin | November 18, 2024 10:32 PM