ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 18, 2024 9:40 PM

printer

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج ”مکھیہ منتری مائی سمّان یوجنا“ کا آغاز کیا

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج ”مکھیہ منتری مائی سمّان یوجنا“ کا آغاز کیا۔ ریاست کے پاکُڑ ضلعے میں اسکیم کی شروعات کرتے ہوئے جناب سورین نے فائدے کی راست منتقلی، DBT کے ذریعے 57 ہزار 120 خاتون مستفیدین کے بینک کھاتوں میں فی کس ایک ہزار روپے کی پہلی قسط کی رقم منتقل کی۔ اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ جناب سورین نے کہا کہ 21 سال سے50 سال تک کی ہر خاتون کو ہر مہینے فی کس ایک ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ اس طرح ہر خاتون، سالانہ 12 ہزار روپے وصول کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 31 اگست سے پہلے سبھی مستفیدین کو ایک ہزار روپے منتقل کر دیئے جائیں گے۔ جناب سورین نے کہا کہ ستمبر کے مہینے سے سبھی مستفیدین کو مہینے کی 15 تاریخ تک رقم منتقل کر دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں