ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2024 9:43 PM

printer

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ چمپئی سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹیو صدر ہیمنت سورین دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں

جھارکھنڈ مکتی مورچہ JMM کے سینئر لیڈر ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ میں سرکار کی تشکیل کیلئے آج اپنی دعویٰ پیش کردیا۔ جناب سورین نے گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی اور JMM، کانگریس اور RJD کے ارکانِ قانون ساز اسمبلی کی حمایت کا خط اُن کے حوالے کیا۔ جناب ہیمنت نے گورنر سے حلف برداری کی تقریب کیلئے وقت دینے کی درخواست کی۔ اس سے قبل، چمپئی سورین نے ہیمنت سورین کیلئے راہ ہموار کرنے کی غرض سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جناب سورین نے گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی تھی اور اُنھیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ سبکدوش وزیر اعلیٰ چمپئی سورین نے کہا کہ ہیمنت سورین کو JMM، کانگریس اور RJD کے ارکانِ قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ہیمنت سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے اُس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب اُنھیں غیرقانونی طور پر پیسہ وصول کرنے کے ایک معاملے میں ED نے اِس سال 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں