July 9, 2024 9:44 AM

printer

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنی نئی کابینہ کے وزراء کو قلمدان تقسیم کیے

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنی نئی کابینہ کے وزراء کو قلمدان تقسیم کیے ہیں اور انہوں نے داخلی امور، عملے، کابینی سکریٹریٹ جیسے اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔ ان محکموں کے علاوہ وزیراعلیٰ نے جو قلمدان کسی کو نہیں   دیے وہ بھی اپنے پاس ہی رکھے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین کو اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے علاوہ آبی وسائل کا محکمہ بھی دیا گیا ہے۔

12 رکنی کابینہ میں ایک نیا چہرہ کانگریس کی دیپیکا پانڈے سنگھ کو زراعت، مویشی پروری اور قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قلمدان دیے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ وزیر بنے عرفان انصاری جو کہ کانگریس سے ہی ہیں انہیں دیہی ترقی، پنچایتی راج اور دیہی کام کاج کے محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

جھارکھنڈ مُکتی مورچہ کے دیپک بروا کو درج فہرست، ذات و قبائل، دیگر پسماندہ طبقوں کی بہبود اور ٹرانسپورٹ کے محکمے سونپے گئے ہیں۔  آر جے ڈی کے ستیہ نند بھوکتا کو مزدوروں اور صنعتوں کے محکمے دیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں