جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین آج اپنی کابینہ کی توسیع کریں گے۔ رانچی کے راج بھون میں دن میں ساڑھے بارہ منعقدہ ایک تقریب میں گورنر سنتوش کمار گنگوار ان وزیروں کو عہدے اور راز داری کا حلف دلائیں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C K.K.Lal
ہیمنت سورین سرکار کی نئی کابینہ میں 11 وزیروں کو شامل کیا جائے گا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے 6، کانگریس کے 4 اور RJD کے ایک وزیر ہوں گے۔ کانگریس اپنے وزیروں کا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار عبوری اسپیکر کے طور پر اسٹیفن مرانڈی کو عہدے کا حلف بھی دلائیں گے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے جنرل سکریٹری سُپریو بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ یہ کابینہ جھارکھنڈ کے تمام علاقوں کی نمائندگی کرے گی۔ ہیمنت سورین نے 28 نومبر کو جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔