ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 18, 2024 9:39 PM

printer

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین نے الزام لگایا ہے کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں اُن کی توہین کی گئی ہے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین نے الزام لگایا ہے کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں اُن کی توہین کی گئی ہے۔ ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ میں جناب سورین نے کہا ہے کہ جب ہیمنت سورین کو جیل سے رہا کیا گیا تو اُنھیں وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گیا۔ جناب چمپئی سورین نے کہا کہ اُن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے کیونکہ انھوں نے JMM کو مضبوط کرنے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اُن کی نیت JMM کو نقصان پہنچانے کی نہیں ہے لیکن حالات نے اُنہیں دوسرے متبادل چننے پر مجبور کردیا ہے۔ JMM کے بانی شیبو سورین کے سرگرم نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چمپئی سورین نے لکھا ہے کہ سپریمو جو مجھ سے سینئر ہیں اب خرابیئ صحت کے سبب سیاست میں سرگرم نہیں ہیں لہٰذا میرے پاس کیا متبادل ہے؟ اگر وہ سرگرم ہوتے تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں