August 21, 2024 9:36 PM

printer

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جھارکھنڈ مُکتی مورچہ کے لیڈر چمپئی سورین نے پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی کشیدگی کی اطلاعات کے تناظر میں نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جھارکھنڈ مُکتی مورچہ کے لیڈر چمپئی سورین نے پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی کشیدگی کی اطلاعات کے تناظر میں نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جناب چمپئی سورین نے کہا کہ کارکنوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد نئی پارٹی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
اپنے آبائی حلقے Saraikela-Kharsawan میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کرتے ہوئے، جناب چمپئی سورین نے کہا کہ وہ ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ ملنے اور نئے اتحاد قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جھارکھنڈ مُکتی مورچہ کے لیڈروں کے ہاتھوں بقول اُن کے بے عزتی کئے جانے کے تناظر میں اپنے منصوبوں پر سختی کے ساتھ قائم ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں