August 31, 2024 10:33 AM

printer

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور آزمودہ کار جے ایم ایم رہنما چمپئی سورین اور اُن کے بیٹے بابو لال سورین، بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین نے کَل رانچی میں، منعقدہ ایک تقریب میں، BJP میں شمولیت اختیار کی۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ JMM کے سابق رہنما بابو لال سورین نے بھی BJP میں شرکت اختیار کی۔ بابو لال مرانڈی، شیوراج سنگھ چوہان اور ہیمنت بسوا سرما سمیت BJP کے سینئر رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔

اِس موقع پر جناب چمپئی سورین نے زور دے کر کہا کہ انھوں نے BJP میں شمولیت، قبائلی شناخت اور وجود برقرار رکھنے کیلئے اختیار کی ہے، جس کی وجہ سے، بنگلہ دیش سے بڑے پیمانے پر دراندازی کے سبب، ریاست کے سَنتھال پَرگنا خطے کو خطرہ درپیش ہے۔ جناب سورین نے کہا کہ دراندازی کی وجہ سے ریاست کی آبادی کی صورتحال میں تبدیلی آگئی ہے۔

چمپئی سورین نے بدھ کو JMM سے استعفیٰ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی سرکار کے موجودہ نظریے اور پالیسیوں کے سبب اُنھیں اُس پارٹی سے الگ ہونا پڑا، جس کی اُنھوں نے برسوں وفاداری کے ساتھ خدمت کی۔ وہ JMM رہنما شیبو سورین کے ایک دیرینہ ساتھی رہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں