جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچے کے سرکردہ لیڈر چمپئی سورین رانچی میں اِس مہینے کی 30 تاریخ کو BJP میں شامل ہوں گے۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اِس بات کی جانکاری دی ہے۔ وہ جھارکھنڈ کے لیے BJP کے چناؤ امور کے شریک انچارج بھی ہیں۔
جناب چمپئی سورین نے کَل نئی دلی میں جناب سرما کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ چمپئی سورین نے حال ہی میں جھارکھنڈ مکتی مورچے کے لیڈروں پر ان کی توہین کرنے کا الزام لگایا تھا۔x