ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 28, 2024 10:10 AM

printer

جھارکھنڈ کے رانچی میں خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عدالتی تحویل میں 14 دنوں کی توسیع کردی ہے

جھارکھنڈ کے رانچی میں خصوصی PMLA عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عدالتی تحویل میں 14 دنوں کی توسیع کردی ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر سورین زمین سے متعلق گھپلے سے وابستہ کالے دھن کو جائز بنانے سے متعلق الزامات میں رانچی میں برسامنڈا سینٹرل جیل میں ہیں۔ ہیمنت سورین کو 11 دیگر قصورواروں کے ساتھ کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سبھی ملزمان کی عدالت میں اگلی پیشی 11 جولائی کو ہوگی۔ عدالت میں اُن کے خلاف پہلے ہی فردِ جرم داخل کردی گئی ہے۔ انورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 31 جنوری کو کئی گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں