جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ NDA اور آئی این ڈی آئی اے دونوں کے رہنما اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریاست کے ایک کے بعد ایک دورے کر رہے ہیں۔ پلامو کے چھترپور میں ایک چناؤ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے سینئر لیڈر امت شاہ نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر OBC مخالف، دلت مخالف اور قبائل مخالف ہونے کا الزام لگایا۔
دوسری جانب کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے BJP کی ٹیکس سے متعلق پالیسیوں کی نکتہ چینی کی اور اُس کی قیادت پر غریبوں پر سرمایہ کاروں کو ترجیح دینے کا الزام لگایا۔ دَھنباد کے Baghmara میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گاندھی نے کہا کہ صرف آئین ہی غریبوں اور دلتوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔
اِس دوران پلامو کے وِشرام پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے صدر جے پی نڈّا نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پر ریاست کے عوام سے جھوٹے وعدے کرنے اور اُنہیں دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔BJP کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ اُن کی حکومت نے جھارکھنڈ کی مجموعی ترقی کیلئے کافی کچھ کیا ہے۔
جھارکھنڈ میں 81 رکنی اسمبلی کیلئے دو مرحلوں میں 13 نومبر اور 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج شام جمشید پور میں روڈ شو کیا۔
Site Admin | November 9, 2024 9:43 PM