ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 5, 2024 9:30 PM

printer

جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت کے وزراء کی کونسل نے آج حلف لیا

جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت کے وزراء کی کونسل نے آج حلف لیا۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار نے رانچی میں راج بھون میں منعقد ایک تقریب میں وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نئی ریاستی کابینہ میں کُل گیارہ وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے 6 وزراء، کانگریس کے 4 جبکہ راشٹریہ جنتا دل RJD سے ایک وزیر ہے۔
ہیمنت سورین کابینہ میں دو خاتون وزیروں کو شامل کیا گیا ہے۔ Sudivya کمار، Chamra Linda، یوگیندر پرساد، رام داس سورین، دیپک Birua اور حفیظ الحسن سمیت JMM کے 6 وزراء ہیں۔ دیپیکا پانڈے سنگھ، رادھا کرشن کشور، عرفان انصاری اور شلپا نیہا ٹِرکی، چار کانگریس کے وزراء ہیں۔ RJD سے سنجے پرساد یادو، واحد وزیر ہیں۔ اِس سے پہلے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے JMM کے سینئر رہنما اسٹیفن مرانڈی کو عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف دلایا تھا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ رہنما ہیمنت سورین نے پچھلے ہفتے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ انڈیا بلاک JMM، کانگریس اور RJD پر مشتمل ہے، جس نے جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی میں 56 سیٹیں حاصل کی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں