جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے تاکہ ہیمنت سورین سرکار اعتماد کا ووٹ حاصل کرسکے۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں کابینہ میٹنگ میں اِس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا۔
اِس سے قبل وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے سے پہلے جناب ہیمنت سورین نے 44 ارکان اسمبلی کی حمایت کا ایک خط گورنر سی پی رادھا کرشنن کو پیش کیا تھا۔ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیروں کی حلف برداری کی تقریب ہونے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ کابینہ میں کچھ نئے وزیر شامل کیے جائیں گے۔