ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 2:13 PM

printer

جھارکھنڈ میں کَل ہونے والے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے

جھارکھنڈ میں کَل ہونے والے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔ اِس مرحلے کے تحت 12 ضلعوں کے کُل 38 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 55 خواتین سمیت 528 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ ایک کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اِس مرحلے میں، جن اہم امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا، اُن میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، اسپیکر رویندر کمار مہتو، BJP کے ریاستی صدر بابو لال مرانڈی، اپوزیشن رہنما امر ناتھ کمار Bauri، آل جھارکھنڈ Student یونین کے صدر سُدیش کمار مہتو اور کلپنا سورین شامل ہیں۔ چار ریاستی وزراء عرفان انصاری، حفیظ الحسن، دیپِکا پانڈے سنگھ اور Bebi Devi بھی چناؤ میدان میں ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے کہا ہے کہ پولنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے لائیو ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔خوش اسلوبی کے ساتھ پولنگ کرانے کیلئے ریاست بھر میں کُل 14 ہزار 218 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اِن میں سے سات ہزار بوتھوں کو سکیورٹی کے نقطہئ نظر سے حساس بوتھوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ حساس علاقوں میں خوش اسلوبی کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 600 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں