October 16, 2024 9:39 AM

printer

جھارکھنڈ میں کَل اسمبلی چناؤ کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز

جھارکھنڈ میں کَل اسمبلی چناؤ کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ یہ انتخابات ریاست میں اگلے مہینے کی 13 اور 20 تاریخ کو دو مرحلوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

NDA اور I-N-D-I-A  اتحاد دونوں ہی امیدواروں کی فہرست کو قطعی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی وہ سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کا فیصلہ کرنے کے لیے بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔

BJP، جھارکھنڈ انتخابات کے ساتھی انچارج ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ اس مرتبہ بی جے پی، AJSU، جنتا دل (یونائیٹیڈ) اور چراغ پاسوان کی قیادت والی LJP کے ساتھ انتخاب لڑے گی۔

دوسری جانب جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور CPIML کے ساتھ چناؤ لڑے گی۔

JMM نے پارٹی صدر شیبو سورین اور ایگزیکیوٹیو صدر ہیمنت سورین کو اس کے اتحادیوں کے مابین سیٹوں کی تقسیم اور انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی فہرست کا اختیار دیا ہے۔

اس دوران کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست میں تین مشاہد مقرر کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں