جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے وسیع تر بندوبست کیا گیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت کَل 43 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
جھارکھنڈ میں پولنگ کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی ٹیمیں اپنے اپنے متعلقہ اسٹیشنوں کے لیے روانہ کی جارہی ہیں۔225 حساس بوتھوں میں سے 194 پولنگ بوتھوں پر پولنگ عملہ، پہلے ہی بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ روانہ کیا جاچکا ہے۔ باقی300 بوتھوں کے پولنگ افسروں کو آج روانہ کیا جائے گا۔ ریاست میں حساس حلقے مغربی Singhbhom، Latehar، Lohardaga، Garhwa اور Gumla کے پانچ ضلعوں میں واقع ہے۔ مجموعی طور پر پوری ریاست میں 15 ہزار 344 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی 200 سے زیادہ کمپنیوں کو متعلقہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ آزادانہ اور منصفانہ چناؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔73 خواتین سمیت 683 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں جبکہ ایک کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ان امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
38 اسمبلی حلقوں میں دوسرے مرحلے کی پولنگ اس مہینے کی 20 تاریخ کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔x