جھارکھنڈ میں پانچ اضلاع میں سرحدی علاقوں میں ماؤنوازوں کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اجے کمار سنگھ نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ تنظیموں پر شکنجہ کسنے کیلئے ریاست کے حساس علاقوں میں سخت تلاشی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس دوران اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں میں تلاش کارروائی کے دوران اب تک غیر قانونی ساز و سامان اور 57 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقد رقم ضبط کی جاچکی ہے۔ مثالی ضابطہئ عمل کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 19 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے میں اب جبکہ تین دن باقی رہ گئے ہیں، یہاں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ BJP نے مہاراشٹر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے 22 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے Devyani Pharande کو ناسک سینٹرل سے، بھیم راؤ Tapkir کو کھڑک واسلا سے، سنیل کامبلے کو پُنے کنٹونمنٹ سے اور ہیمنت Rasane کو Kasba Peth سے نامزد کیا ہے۔
کانگریس، شیو سینا (اُدھو ٹھاکرے) اور NCP (شرد پوار) پر مشتمل اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی نے بھی اپنے امیدواروں کی فہرستیں جاری کی ہیں۔ NCP نے 22 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست، کانگریس نے 23 امیدواروں کی جبکہ شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) نے 15 امیدواروں پر مشتمل اپنی دوسری فہرست جاری کی ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے۔ پولنگ 20 نومبر کو، جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
Site Admin | October 26, 2024 9:38 PM