جھارکھنڈ میں CPI ماؤسٹ سے الگ ہوئے ایک گروپ Tritiya Sammelan Prastuti Committee (TSPC) کے 7 جلا وطن ممبروں کو لاتیہار ضلعے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اِن سبھی کو علاقے کے صدر پولس اسٹیشن کے تحت Ichabar سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس کی سپرنٹینڈینٹ Anjali Anjan نے بتایا کہ اُن کے قبضے سے دیسی ساخت کی دو بندوقیں، چھ کارتوس، چار موبائل فونس، پانچ ہزار روپے نقد، تین موٹر سائیکلیں اور کچھ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے سبھی افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔x
Site Admin | June 25, 2024 10:35 AM