جھارکھنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران آج پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ایڈیشنل چیف انتخابی افسر ڈاکٹر نیہار اروڑہ نے بتایا کہ صبح ایک بجے تک 46 اعشاریہ دو پانچ فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔
پولنگ 15 ضلعوں کے 43 حلقوں میں ہو رہی ہے، جو آج شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔ البتہ 31 حلقوں میں 950 حساس بوتھوں پر، پولنگ کا عمل سہ پہر چار بجے ہی ختم ہو جائے گا۔ ایک کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان، 683 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں 73 خواتین ہیں۔
سرائے کیلہ سے BJP کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین، رانچی سے راجیہ سبھا کے MP اور JMM کے امیدوار مہوا ماجی، لوہار داگا سے کانگریس کے رامیشور Orao، جمشید پور مغرب سے جنتا دل یونائیٹیڈ کے سریو رائے اور Ichagarh سے AJSU کے ہرے لال مہتو اُن اہم امیدواروں میں سے ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہوجائیگا۔
اعلیٰ انتخابی افسر کے-روی کمار نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے خوف ہوکر اپنا ووٹ دیں۔
دوسری جانب جھارکھنڈ میں انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران NDA اور INDIA بلاک کے لیڈران اُن علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں، جہاں 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ سینئر BJP لیڈر اور وزیراعظم نریندرمودی ریاست میں دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پہلا انتخابی جلسہ دیو گھر میں Sarath کے سرسا میدان میں دوپہر دو بجے ہوگا، جبکہ دوسرا، سہ تین بجکر15 منٹ پر Godda میں Poraiyahat کے Sikatia میدان میں ہوگا۔
JMM کے سینئر لیڈر اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین بھی INDIA الائنس کی حمایت میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ x