جھارکنڈ میں NDA اور I.N.D.I.A. بلاک کے رہنماؤں نے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی چناؤ مہم تیز کردی ہے۔ سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہی ہیں۔
دھنباد کے Tundi میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر BJP لیڈر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جھارکھند کے وزیراعلیٰ کی نکتہ چینی کی۔ جناب سنگھ نے زور دیا کہ یہ وقت سورین کو ہٹانے اور BJP کو ووٹ دے کر اقتدار میں لانے کا ہے۔
Godda ضلعے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ اگر I.N.D.I.A. اتحاد کو اقتدار میں آتا ہے تو عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔
سینئر RJD لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے دیو گھر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ BJP مذہب اور ذات کے نام پر سماج کو بانٹ رہی ہے۔
سینئر BJP لیڈر شیوراج سنگھ چوہان، ہمنت بسوا سرما اور چمپئی سورین نے بھی Dumka، Pakur اور Jama میں مختلف انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔×
مہاراشٹر میں مرکزی وزیر اور سینئر BJP لیڈر امت شاہ Hingoli، یوتمال اور چندر پور میں آج مختلف ریلیوں میں حصہ لیں گے۔
دوسری طرف این سی پی ایس پی کے شرد پوار سَتارا، کولھاپور اور سانگلی میں مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار کی حمایت میں لوگوں سے ووٹ مانگیں گے۔
شیو سینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے چھترپتی سنبھاجی نگر اور ناسک میں چناؤ مہم میں حصہ لیں گے۔
مہاراشٹر میں اس مہینے کی 20 تاریخ کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔×