ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 14, 2024 9:43 AM

printer

جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے اور مہاراشٹر میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ وزیراعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی آج مہاراشٹر میں تین ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے مکمل ہوجانے کے بعد دوسرے مرحلے کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات اس مہینے کی 20 تاریخ کو ہوں گے۔ NDA اور I.N.D.I.A بلاک دونوں کے لیڈروں کے آج کئی عوامی جلسوں سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ آج ریاست میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت گریڈیہہ، Gandey اور بُکارو میں تین چناؤ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ جبکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دھنباد، بکارو اور Bermo میں انتخابی ریلیاں کریں گے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین دیوگھر، دُمکا اور بُکارو میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ RJD، آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹ یونین اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے رہنما بھی ریاست کے مختلف علاقوں میں چناؤ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 20 نومبر کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔

جھارکھنڈ میں، کل ہوئے پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات  میں 66 فیصد سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ انتخابی کمیشن کے مطابق کھرساواں اسمبلی حلقے میں سب سے زیادہ 76 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس مرحلے کے تحت 15 ضلعوں میں پھیلے ہوئے 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے فیصد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔×

اسمبلی حلقوں کے انتخابی منظر نامے کی سیریز کے تحت آج ہم جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں واقع Gandey اسمبلی حلقے پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ اس حلقے میں دوسرے مرحلے کے تحت اس مہینے کی 20 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

یہ جنرل سیٹ ہے۔ کلپناسورین مرمو، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدوار کے طور پر اس سیٹ سے چناؤ لڑ رہی ہیں۔ محترمہ مرمو وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور اس سیٹ سے موجودہ MLA ہیں۔ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں 27 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔ BJP نے مُنیا دیوی کو ٹکٹ دیا ہے اور وہ پہلی مرتبہ یہاں سے چناؤ لڑ رہی ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے 6 مرتبہ اس سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ اگرچہ 6 آزاد امیدواروں سمیت کُل 15 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی کلپنا سورین مرمو اور BJP کی مُنیادیوی کے درمیان ہے۔بے روزگاری، نقل مکانی اور تعلیم اس اسمبلی حلقے کے بنیادی مسائل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کلپنا سورین اس اہم سیٹ کو برقرار رکھ پاتی ہیں یا مُنیا دیوی جیت درج کرتی ہیں۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم میں تیز ہوگئی ہے۔ وزیراعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی آج ریاست میں تین ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اور BJP کے سینئر لیڈر نریندر مودی آج چھترپتی سمبھاجی نگر اور پام ویل میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی ممبئی میں چھترپتی شیواجی پارک میں بھی ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ امکان ہے کہ مہایوتی اتحاد کے تمام اہم لیڈر ریلی میں موجود رہیں گے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری Dharashiv، سولاپور اور سانگلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دوسری طرف لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی آج نندُربار اور ناندیڑ میں چناؤ مہم میں حصہ لیں گے۔ کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے ایگت پوری اور پونے میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ NCP-SP کے سربراہ شردپوار پونے کے مختلف حلقوں میں چناؤ مہم میں حصہ لیں گے۔ شیوسینا یوبی ٹی کے سربراہ اُدھوٹھاکرے چھترپتی سمبھاجی نگر اور Ahilyanagar میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ شیو سینا یوبی ٹی کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے بھی Raigad میں چناؤ مہم میں حصہ لیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی جَن جاتیہ گورَو دیوس منانے کیلئے  کَل بہار کے جموئی کا دورہ کریں گے۔ اُن کے اس دورے سے ’دَھرتی آبا‘ بھگوان بِرسامنڈا کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔ جناب مودی کَل صبح بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں ایک یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ وہ 6 ہزار 640 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد خطے کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں قبائلی طبقات کو خوشحال بنانا اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں