ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 20, 2024 9:58 PM | JHARKHAND POLLING

printer

جھارکھنڈ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے تحت 12 اضلاع میں پھیلے 38 اسمبلی حلقوں میں پولنگ پُر امن رہی۔ شام پانچ بجے تک تقریباََ 67 اعشاریہ سات ایک فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

جھارکھنڈ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے تحت 12 اضلاع میں پھیلے 38 اسمبلی حلقوں میں پولنگ پُر امن رہی۔ شام پانچ بجے تک تقریباََ 67 اعشاریہ سات ایک فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ایڈیشنل چیف انتخابی افسر نیہا اروڑا نے کہا کہ ووٹنگ فیصد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ دور دراز کے علاقوں سے رپورٹ آنی باقی ہے۔ آج کی پولنگ کے بعد 55 خواتین سمیت 528 امیدواروں کی سیاسی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگئی۔ ووٹوں کی گنتی اس ماہ کی 23 تاریخ کو ہوگی۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

VC BHUPENDRA

جھارکھنڈ میں آئندہ حکومت کی تشکیل میں انتخابات کا یہ مرحلہ اہم رول ادا کرے گا۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے اس فیصلہ کن مرحلے میں خاص طور سے Santhal اور Koyalanchal خطے میں 38 سیٹوں پر پولنگ ہوئی۔ Santhal خطہ، جھارکھنڈ مکتی مورچے کا مضبوط گڑھ ہے، جبکہ Koyalanchal خطے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ پولنگ کے بعد کئی سرکردہ سیاسی شخصیات کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعہ ہوگا۔

اگر ہم 2019 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کی بات کرتے ہیں تو اُن میں ان 38 سیٹوں میں سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو 13، بی جے پی کو 12، کانگریس کو 8 اور سی پی آئی ایم ایل کو ایک سیٹ ملی تھی۔

اب این ڈی اے اور آئی این ڈی آئی اے کے درمیان سیاسی مقابلہ جھارکھنڈ کا مستقبل طے کرے گا۔

رانچی سے بھوپیندر سنگھ کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کےلئے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں