جھارکھنڈ میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن پارٹیاں لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات عائد کر رہی ہیں۔ BJP جھارکھنڈ انتخابات کے ساتھی انچارج اور آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے مبینہ طور پر الزام عائدکیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین ووٹ بینک کے لیے بنگلہ دیشی دراندازوں کا تحفظ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب JMM کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 2019 میں اُن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اُن کی حکومت کے خلاف سازش رچ رہی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا رانچی اور اور لوہر دگا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کا پروگرام ہے جبکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمشید پور اور کوڈرما میں NDA امیدواروں کے لیے چناؤ مہم انجام دیں گے۔
کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگےMandu اور Kanke میں ریلیوں کے دوران I.N.D.I.A. بلاک امیدواروں کے لیے ووٹ مانگیں گے۔