ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2024 2:25 PM

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ہیمنت سورین سرکار نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے

جھارکھنڈ میں ہیمت سورین سرکار نے اکثریت کی آزمائش میں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچے کی زیر قیادت اتحاد کے 45 ارکان اسمبلی نے اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔
اِس سے قبل وزیر اعلیٰ ہیمت سورین نے اسمبلی میں اعتماد کی تحریک پیش کی، جس پر بحث ہوئی۔ بحث کے بعد ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور سورین سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔ اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے بعد اسمبلی کی کارروائی غیر معینہ عرصے کیلئے ملتوی کردی گئی۔
مبینہ آراضی گھپلے سے وابستہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ملنے کے ایک ہفتے کے اندر 48 سالہ ہیمنت سورین کو اِس مہینے کی 4 تاریخ کو حلف دلایا گیا تھا۔
وزیروں کو حلف دلائے جانے کی تقریب آج ہی ہونے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ کچھ نئے وزیر کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں