ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 11, 2024 1:54 PM

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کے آج آخری روز سبھی سیاسی پارٹیوں کے رہنما زور شور سے چناؤ مہم میں مصروف ہیں

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کے آج آخری روز سبھی سیاسی پارٹیوں کے رہنما زور شور سے چناؤ مہم میں مصروف ہیں۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے دور کے لیے چناؤ مہم آج شام ختم ہورہی ہے۔ پہلے مرحلے میں بدھ کو 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ NDA اور INDIA بلاک کے سرکردہ رہنما اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ BJP کے اعلیٰ رہنما اور وزیراعظم نریندرمودی نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین سرکار کو ہٹا دیں۔ جناب مودی نے الزام لگایا کہ جے ایم ایم کانگریس، آرجے ڈی اتحاد نے جھارکھنڈ میں بدعنوانیوں، غلط طرزحکومت اور مافیا کو بڑھاوا دیا۔ انھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میرا بوتھ سب سے مضبوط پروگرام سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریاست میں خوشحالی کے باوجود ترقی کا فقدان ہے اور بے روزگار بلندی پر ہے۔
وہیں جھارکھنڈ میں پولنگ عملے کو پولنگ مرکزوں پر بھیجنے کا کام آج سے شروع ہوگیا ہے۔ اعلیٰ چناؤ افسر کے روی کمار نے بتایا کہ پانچ اضلاع کے 225 پولنگ مرکزوں پر چناؤ عملہ روانہ کیا گیا ہے۔اِن میں مغربی سنگھ بھوم، لتیہار، Lohardaga، گڑھوا اور گُملا شامل ہیں۔ اِن پولنگ مرکزوں کو حساس مانا جاتا ہے۔ جناب کمار نے بتایا کہ پولنگ عملے کو پہنچانے کیلئے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے ہیں۔
اعلیٰ چناؤ افسر نے کہا کہ کَل دیگر پولنگ مرکزوں پر چناؤ عملہ بھیجا جائے گا۔ اِس مرحلے میں اِس مہینے کی 13 تاریخ کو 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
دوسری جانب کانگریس نے، بی جے پی جھارکھنڈ یونٹ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک اشتہار شیئر کیے جانے کے سلسلے میں انتخابی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ کمیشن کو ایک مکتوب میں پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ یہ اشتہار گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے مثالی ضابطہئ عمل کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
جناب رمیش نے کہا کہ بی جے پی نے اپوزیشن رہنما کی شبیہ کو کم کرکے پیش کیا ہے۔ انہوں نے انتخابی ادارے سے اس اشتہار کو ہٹانے اور بی جے پی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں