جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم کَل ختم ہونے والی ہے اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر رائے دہندگان کو راغب کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعظم اور BJP کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی نے بوکارو میں چندن کِیاری اسمبلی حلقے میں چاندی پور فٹ بال گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کیا ہے۔ بعد میں وہ ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے اور ایک روڈ شو بھی کریں گے۔
جھارکھنڈ مُکتی مورچے کے سرکردہ لیڈر ہیمنت سورین بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔ رانچی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سورین نے اپنے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا بے جا استعمال کئے جانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سبھی سرگرمیوں کو دیکھ رہے ہیں اور وہ چناؤ میں BJP کو معقول جواب دیں گے۔
ہیمنت سورین کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے، BJP کے لیڈر بابو لال مرانڈی نے کہا کہ مرکزی ایجنسی اپنا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین سرکار ملک میں سب سے زیادہ بدعنوان سرکار ہے۔
اِدھر RJD کے سرکردہ لیڈر تیجسوی یادو بھی چَترا میں ایک ریلی کررہے ہیں۔
BJP کے سرکردہ لیڈر اور مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان بھی وہاں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔
AJSU اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے لیڈر بھی جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں ریلیاں کررہے ہیں۔ ×