ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 6, 2024 9:53 PM

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے اور مہاراشٹر میں واحد مرحلے کی پولنگ کیلئے چناؤ مہم تیز ہوگئی ہے

جھارکھنڈ میں ریاستی اسمبلی انتخابات سے پہلے NDA اور آئی این ڈی آئی اے- بلاک کے درمیان انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ آج ہزاری باغ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے BJP کی سینئر لیڈر اسمرتی ایرانی نے الزام لگایا ہے کہ JMM اور کانگریس لیڈر، خواتین کے خلاف ہتک آمیز بیان دے رہے ہیں۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ عوام اِن سیاسی پارٹیوں کو دیکھ رہی ہے اور وہ اسمبلی انتخابات میں اُنھیں منہ توڑ جواب دیں گی۔

دوسری طرف سرائے کیلا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے JMM کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

RJD، AJSU اور CPI-ML کے رہنماؤں نے بھی ریاست کے مختلف حصوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ CPI-M پولیٹ بیورو ممبر برندا کرات نے بھی انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 13 اور 20 نومبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

مہاراشٹر میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں جہاں 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے سینئر رہنما، ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج سہ پہر ناگپور میں ایک ریلی سے خطاب کیا جہاں انھوں نے سماجی انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے اور 50 فیصد کی حد کو ختم کرنے کے اپنے پارٹی کے عہد کو دوہرایا۔

ممبئی ایک اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جہاں مہا وکاس اگھاڑی کی ساتھی پارٹیاں بھی موجود تھیں، جناب گاندھی نے نوجوانوں اور خواتین پر مرکوز پانچ نکاتی وعدوں کا بھی اجرا کیا۔

BJP لیڈر اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے امراوتی میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا جہاں انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ ووٹنگ کے وقت قوم پرستی اور اچھی حکمرانی کو اپنے ذہن میں رکھیں۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تھانے ضلعے میں پارٹی ورکروں سے خطاب کیا اور ان سے کہا کہ وہ مہایوتی امیدواروں کیلئے گھر گھر جاکر مہم چلائیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں