ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 27, 2024 2:46 PM

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی۔ اس مرحلے میں 13 نومبر کو 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے لیے پرچے نامزدگی داخل کرنے کا عمل جمعہ کو ختم ہو گیا ہے۔ امیدوار اس ماہ کی 30 تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔×

کیرالہ میں وائناڑ پارلیمانی سیٹ کیلئے اور مختلف ریاستوں میں 47 اسمبلی حلقوں کیلئے ضمنی چناؤ کیلئے جمعہ کو نامزدگی پرچے داخل کرنے کا عمل ختم ہوگیا۔ اترپردیش میں 9 اسمبلی سیٹوں، راجستھان میں 7 سیٹوں، مغربی بنگال میں 6 سیٹوں، آسام میں 5 سیٹوں، بہار اور پنجاب میں چار – چار سیٹوں، کرناٹک میں 3 سیٹوں اور کیرالہ، مدھیہ پردیش اور سکم میں دو – دو سیٹوں کیلئے ضمنی چناؤ ہوں گے۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، گجرات اور میگھالیہ میں ایک – ایک سیٹ کیلئے ضمنی چناؤ بھی ہوں گے۔ اِن سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی اگلے ماہ کی 13 تاریخ کو ہوگی، جبکہ وائناڑ پارلیمانی حلقے کیلئے ضمنی چناؤ بھی اسی روز ہوگا۔ مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں کیدار ناتھ اسمبلی سیٹ میں لوک سبھا کی Nanded سیٹ کیلئے ضمنی چناؤ 20 نومبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں