ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 25, 2024 11:01 AM | Jharkhand Nominations

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوجائے گا۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے  کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوجائے گا۔   اِس مرحلے کے تحت 13 نومبر کو 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اب تک 748 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے Barhet حلقے سے اپنا پرچہ داخل کیا ہے، جبکہ اپوزیشن لیڈر امر کمار باؤری نے چندن کیاری سیٹ سے اپنے کاغذات داخل کئے ہیں۔ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے Nala حلقے سے اپنا پرچہ بھرا ہے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اکتوبر کو کی جائے گی، جبکہ امیدواروں کے ذریعے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔

اِس دوران اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ریاست کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران غیر قانونی مواد اور 27 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی ضبط کی گئی ہے۔

مثالی ضابطہئ عمل کی خلاف ورزی کیلئے 14 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں