October 18, 2024 9:43 AM

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اِس مرحلے میں اگلے مہینے کی    13 تاریخ کو 43 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبرہے۔ امیدوار دن میں گیارہ بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اپنے پرچے بھر سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اکتوبر کو کی جائے گی۔ اس ماہ کی 30 تاریخ تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 20 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ NDA اور آئی این ڈی آئی اے اتحاد، دونوں سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے اپنے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ اس بار بی جے پی، AJSU، جنتادل یونائٹیڈ اور چراغ پاسوان کی قیادت والے LJP کے ساتھ مل کر انتخاب لڑرہی ہے۔ دوسری طرف جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، راشٹریہ جنتادل اور CPI-ML کے ساتھ انتخاب لڑے گا۔

UP BY POLL NOTIFICATION

اترپردیش میں 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی چناؤ کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اس ماہ کی 25 تاریخ تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جاسکیں گے۔ Milkipur کے علاوہ، جس سے متعلق ایک عذرداری الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، ریاست کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی چناؤ ہونا ہے۔

MAHA MCC IT DEPT

مہاراشٹر میں انکم ٹیکس محکمے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات کے دوران روپے پیسے کی طاقت کے بیجا استعمال کو روکنے کا پابند ہے۔ منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر ممبئی کے انکم ٹیکس محکمے نے چناؤ اخراجات پر نظر رکھنے کیلئے دن رات کام کرنے والا ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ مثالی ضابطہئ عمل نافذ رہنے تک یہ نظام کام کرتا رہے گا۔ اِس طرح لوگ انتخابی مہم کے مقصد سے استعمال ہونے والی نقد رقم اور اہم اشیا کے بارے میں جانکاری فراہم کرسکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں