ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 18, 2024 10:12 AM

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے، اور مہاراشٹر میں واحد مرحلے کے انتخابات کیلئے چناؤ مہم آج شام ختم ہوجائے گی۔

انتخابی کمیشن نے جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ  مہم ختم ہونے کے بعد سبھی پرائیویٹ گاڑیوں پر بینرس اور پوسٹرس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ اعلیٰ انتخابی افسر کے۔روی کمار نے ضلع حکام سے انتخابی کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ 14 ہزار 218 پولنگ مراکز میں سے 31 بوتھوں پر چناؤ مہم آج شام چار بجے جبکہ باقی ماندہ بوتھوں پر شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔

جھارکھنڈ میں زور شور سے جاری انتخابی مہم آج ختم  ہوجائے گی۔ سیاسی پارٹیاں، ریاست کے دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں Santhal اور Koyalanchal خطوں کے 38 حلقوں میں ووٹروں کو راغب کرنے کی اپنی تمام تر کوششیں کریں گی۔ اِس مرحلے میں مختلف مشہور سیٹوں پر چناؤ ہوگا جس میں دُمکا، Shikaripada، دیوگھر اور Litipara شامل ہیں۔

انتخابی مہم کے آخری دن JMM کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، صاحب گنج، Godda، دُمکا،، دیوگھر اور رانچی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، جبکہ BJP رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ صاحب گنج، Jamtara، دیوگھر میں ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کریں گے۔ ریاستی BJP صدر بابو لال مرانڈی Borio حلقوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان Barhait، دھنباد اور بوکارو میں روڈ شو کریں گے اور انتخابی ریلیاں کریں گے۔ RJD کے سینئر رہنما تیجسوی یادو I.N.D.I.A بلاک کے حق میں جبکہ AJSU صدر سُدیش کمار مہتو NDA اتحاد کے حق میں چناؤ مہم انجام دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں