ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 13, 2024 10:08 PM | Campaining

printer

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے جبکہ مہاراشٹر میں واحد مرحلے کی پولنگ کےلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔

                جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے جبکہ مہاراشٹر میں واحد مرحلے کی پولنگ کےلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے چوٹی کے رہنما اپنے امیدواروں کےلئے حمایت حاصل کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور سینئر بی جے پی رہنما نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلعے اور Gooda ضلعے میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور NDA جھارکھنڈ کی تشکیل اور فروغ میں پیش پیش رہی ہیں اور اسے بھارت کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک بنانے کےلئے عہد بستہ ہےں۔

                انہوں نے سنتھال خطے میں قبائیلی آبادی میں کمی اور دراندازی کے معاملات سے نمٹنے کا بھی عہد کیا۔

                Baghmara میں ایک انتخابی ریلی میں جے ایم ایم کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے یہ کہتے ہوئے جھارکھنڈ کو نظر انداز کرنے کا مرکزی حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ قبائیلی برادریوں اور غریبوں کی ضرورتوں سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے پھر سے اقتدار میں آنے پر ان معاملات سے نمٹنے کے اپنے عہد پر زور دیا۔

                اس دوران RJD، AJSU اور بائیںبازو کی پارٹیوں کے رہنمائوں نے بھی ریاست بھر میں انتخابی مہم کے پروگرام منعقد کئے۔ جھارکھنڈ میں اس مہینے کی 20 تاریخ کو 38 سیٹوں کےلئے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ ہوگی۔

                مہاراشٹر کے سبھی 288 حلقوں میں بھی اسی دن ووٹ ڈالے جائیں گے۔

                 بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے Dhule ضلعے میں Dondaicha کے مقام پر ایک عوامی سے جلسے سے خطاب کیا۔

                اُنہوں نے پھر سے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ SC، ST اور OBC برادریوں کےلے ریزرویشن کوٹے کا تحفظ کریں گے۔ اس بات کا عہد کیا کوٹے میں کوئی تخفیف نہیں کی جائے گی۔ جناب شاہ نے Jintur میں ایک ریلی سے بھی خطاب کیا۔

                اس دوران کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑکے نے سویابین کےلئے کم ازکم قیمت MSP میں اضافہ نہ کئے جانے کےلئے این ڈی اے حکومت کی نکتہ چینی کی۔

                شیوسینا (UBT) ادھو ٹھاکرے نے بھی Sawantwadi میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔

                NCP رہنما شرد پوار نے پونے میں مختلف حلقوں میں ریلیاں منعقد کیں۔

                اترپردیش میں 9، پنجاب میں چار، مہاراشٹر کے ناندیڑ پارلیمانی حلقے کے ساتھ ساتھ کیرالا اور اتراکھنڈ میں ایک ایک حلقے سمیت 15 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلئے بھی چنائو مہم اپنے شباب پر ہے۔      ضمنی انتخابات کےلئے ووٹنگ 20  نومبر کو جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں