جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔ اِس مرحلے کیلئے 634 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ 20 نومبر کو دوسرے مرحلے میں 38 حلقوں میں پولنگ ہوگی جبکہ پہلے مرحلے کے تحت 13 نومبر کو 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پہلے مرحلے میں 685 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
Site Admin | November 1, 2024 9:26 AM