بھارت کے انتخابی کمیشن نے جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے اور مہاراشٹر میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ مہاراشٹر کی 288 سیٹوں کیلئے اگلے مہینے کی 20 تاریخ کو ووٹنگ ہوگی۔ اِس مہینے کی 29 تاریخ تک نامزدگی کے کاغذات داخل کئے جاسکتے ہیں اور اِن کی جانچ پڑتال اگلے دن یعنی 30 اکتوبر کو ہوگی۔ چار نومبر تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں نام واپس لینے کی آخری تاریخ پہلی نومبر ہوگی۔ جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں 38 حلقوں میں، جبکہ مہاراشٹر میں سبھی 288 حلقوں میں ایک ہی دن ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِسی دوران جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کا کام تیز ہوتا جارہا ہے۔ اب تک 25 امیدوار کاغذاتِ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔ اِس مرحلے میں وہاں اگلے مہینے کی 13 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
Site Admin | October 22, 2024 2:29 PM