July 30, 2024 9:41 PM

printer

جھارکھنڈ میں آج صبح ہاؤڑا- ممبئی ریل حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائیاں پوری کرلی گئی ہیں

جھارکھنڈ میں آج صبح ہاؤڑا- ممبئی ریل حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائیاں پوری کرلی گئی ہیں۔ آج صبح چکردھرپور ریلوے ڈویژن کے تحت Potobeda گاؤں کے نزدیک Badabambo اور Kharsawa ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہاؤڑا- ممبئی میل کی 18 بوگیوں کے پٹری سے اتر جانے سے دو مسافر ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔ پھنسے ہوئے مسافروں کو خصوصی گاڑی سے ان کی منزل کیلئے روانہ کیا گیا۔
ریلوے نے حادثے میں جان گنوانے والوں کے قریب ترین رشتہ دار کو دس-دس لاکھ روپے کی نقد رقم دینے کا اعلان کیا۔ اس نے شدید طور پر زخمی ہونے والے مسافروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور دیگر زخمی مسافروں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
جنوب مشرقی ریلوے کے ٹاٹانگر- چکردھرپور سیکشن پر ریل ٹریفک میں، ریل حادثے کے بعد خلل پڑا۔ طویل مسافت کی گیارہ ریل گاڑیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور چھوٹی مسافت کی 6 ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، جبکہ 17 ٹرینوں کا راستہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہوڑہ- ممبئی ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے کنبے کو دو- دو لاکھ روپے کی نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمی مسافروں کو پچاس-پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں