ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 3:30 PM

printer

جھارکھنڈ میں، ریاستی میٹری کولیشن، یعنی دسویں کلاس اور انٹرمیڈیٹ یعنی بارہویں کلاس کے بورڈ امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں۔

جھارکھنڈ میں، ریاستی میٹری کولیشن، یعنی دسویں کلاس اور انٹرمیڈیٹ یعنی بارہویں کلاس کے بورڈ امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں۔ یہ امتحانات جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کی جانب سے کرائے گئے ہیں۔ اِس سال کے امتحانات میں تقریباً 8 لاکھ سے زیادہ طلبا کا امتحان میں بیٹھنے کیلئے رجسٹریشن ہوا ہے۔ میٹرک کے امتحان صبح 9:45 سے پہلی شفٹ میں کرائے گئے، جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات دوپہر 2 بجے سے دوسری شفٹ میں ہوں گے۔ ریاست کے سبھی 24 ضلعوں میں میٹرک امتحانات کیلئے کُل ایک ہزار 305 امتحانات کے سینٹر اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 795 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں