ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 9:23 PM

printer

جھارکھنڈ میں، اُن علاقوں میں جہاں پہلے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے، NDA اور آئی این ڈی آئی اے بلاک، دونوں کے لیڈر انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں

جھارکھنڈ میں، اُن علاقوں میں جہاں پہلے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے، NDA اور آئی این ڈی آئی اے بلاک، دونوں کے لیڈر انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ ہزاری باغ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر اَنّ پورنا دیوی نے دعویٰ کیا کہ جھارکھنڈ کے عوام ریاست میں ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت کی غلط حکمرانی سے ناخوش ہیں۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی لیڈر کلپنا سورین نے Khunti میں عوامی جلسہ کیا۔ BJP پر الزام لگاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہیمنت سورین کی سرکار کی مدت کے دوران بڑی تعداد میں ترقیاتی پروجیکٹوں کو پورا کیا گیا ہے۔ RJD، اے جے ایس یو اور بائیں بازو کے لیڈروں نے بھی ریاست کے مختلف حصوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ 81 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابات دو مرحلوں میں اِس مہینے کی 13 اور 20 تاریخ کو منعقد کئے جائیں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں