July 4, 2024 9:29 PM

printer

جھارکھنڈ مکتی مورچے کے لیڈر ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا

جھارکھنڈ مکتی مورچے کے ایگزیکٹیو صدر ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ ریاست کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں جناب ہیمنت سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد انھوں نے تیسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ اِس سے قبل چمپائی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد جناب ہیمنت سورین نے گورنر سے ملاقات کرکے سرکار بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔31 جنوری کو انفورسیمنٹ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے ہیمنت سورین کو گرفتار کئے جانے کے بعد چمپائی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں